لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر تین مقدمات میں درخواستوں پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے تین مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل مکمل کیے اور بتایا کہ میرے مؤکل کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کیٹینر جلانے سمیت تین مقدمات درج ہیں۔
انہوں نے مؤقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ ان ہی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔