سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ، چلغوزے کی فی کلو قیمت 12 ہزار روپے ہوگئی

0 minutes, 0 seconds Read
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی خرید و فرو خت میں اضافے کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

پشاور میں چلغوزے کی فی کلو قیمت 10 سے 12 ہزار روپے پہنچ گئی جبکہ ایک چلغوزے کی قیمت 200 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مونگ پھلی 600 روپے سے 800 روپے فی کلو، بادام 3 ہزار روپے فی کلو، پستہ چار ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

موسم سرد ہونے کے بعد سب سے زیادہ خرید و فروخت مونگ پھلی کی ہو رہی ہے۔ خشک میوہ جات کی عالمی مارکیٹ میں طلب تقریبا 50 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔

پاکستان سے 10 لاکھ ٹن خشک میوہ جات برآمد کیا جاتا ہے، سوات، چترال، گلگت بلتستان سمیت مختلف پہاڑی علاقوں سے خشک میوہ جات برآمد کیا جاتا ہے۔

پشاور میں زیادہ ترا سمگلنگ شدہ خشک میوہ جات کی خرید و فروخت ہوتی ہے، جو ایران، افغانستان اور بھارت درآمد ہوتے ہیں، خشک میوجات کے بڑے مراکز کارخانو مارکیٹ پیپلز منڈی اشرف روڈ ہیں تاہم انتظامیہ اس معاملے پر خاموش ہی رہتی ہے۔

Similar Posts