ٹرمپ کی دعوت کو مودی کا ٹھکرانا، بھارت، امریکا تعلقات میں تلخی کا باعث بنی، امریکی جریدے کا انکشاف

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو خدشہ تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات نہ کرا دیں۔ اسی خدشے کے پیشِ نظر مودی نے 17 جون کو امریکی صدر کی کھانے کی دعوت قبول کرنے سے انکار کردیا۔

امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی اصل وجہ 17 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ایک ٹیلی فون کال بنی۔

امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے اس ٹیلی فون کال کے فوراً بعد وائٹ ہاؤس نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس نے بھارتی قیادت کو سخت پریشان کر دیا۔ مودی اور ان کے قریبی حلقوں نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور بتایا گیا کہ ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

بھارت پر ٹیرف عائد کئے ابھی چند گھنٹے ہوئے ہیں، روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو مزید ٹیرف لگایا جائے گا، ٹرمپ

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو خدشہ تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات نہ کرا دیں۔ اسی خدشے کے پیشِ نظر مودی نے 17 جون کو امریکی صدر کی کھانے کی دعوت قبول کرنے سے انکار کردیا۔

امریکی جریدے کے مطابق 17 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی 45 منٹ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی، 35 منٹ کی گفتگو میں ٹرمپ نے مودی کی باتیں سنی ان سنی کردیں ۔ یہ 45 منٹ کی گفتگو ہی امریکا اور بھارت کے تعلقات کے درمیان ٹرننگ پوائنٹ بنی۔

مزید برآں، مودی نے جی ٹوئنٹی اجلاس کے بعد امریکا جانے کے اپنے ارادے کو ترک کر دیا، جو کہ تعلقات میں سرد مہری کی واضح نشانی ہے۔

بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد: نئی دہلی نے فیصلہ غیر منصفانہ قرار دے دیا

امریکا اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی ایک اور نمایاں علامت 50 فیصد ٹیرف کی صورت میں سامنے آئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔

امریکی جریدے نے لکھا کہ تناؤ بھری گفتگو کے بعد ہی امریکا ، بھارت تعلقات میں تلخی آنا شروع ہوئی۔ تناؤ کی جھلک اس وقت بھی سامنے آئی جب ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ کہا۔ اسی تناؤ کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بھی عائد کیا۔

Similar Posts