اسرائیلی کے ایران پر حملوں میں کتنے افراد شہید ہوئے؟ ایرانی وزارت صحت نے بتا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیل کے حملوں میں مجموعی طورپرچھ سو چھ ایرانی شہری شہید ہوئے، ایرانی وزارت صحت نے رپورٹ جاری کردی۔

ایرانی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں میں مجموعی طور پر 606 افراد شہید اور 5332 زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء میں 44 خواتین اور 13 بچے بھی شامل ہیں۔

مزید برآں، ایرانی وزارت صحت کے مطابق دو معروف ریسلرز، کرنل ماجد اور باسیجی مصطفی، بھی اسرائیلی حملوں کا شکار ہو کر شہید ہو ئے۔

یہ حملے ایران کے مختلف علاقوں میں ہوئے اور اس میں عام شہریوں کے علاوہ فوجی اور خاص افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ایران کے حملے کے بعد اسرائیل نے بھی ایران کے شمالی صوبہ گیلان میں منگل کی صبح فضائی حملہ کیا جس میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔ اسرائیل کے تازہ حملوں میں 13 بچے اور 44 خواتین شہید ہوئیں جس کی ایرانی حکام نے تصدیق کی۔

ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں 163 عورتیں زخمی بھی ہوئی ہیں، اسرائیل نے حملوں میں ایرانی ایٹمی سائنسدان محمد رضا صدیقی کی شہادت کا دعوی بھی کیا ہے، تہران حکیمیہ، کرج اور رجائی شہر میں بھی دھماکے سنے گئے۔

’’اسرائیل پائلٹس فوری واپس بلائے، بم گرانا بند کرے،“ امریکی صدر اسرائیل پر برس پڑے

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے حملے کیے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی اسرائیل کے شہر بیر شیوا میں منگل کی صبح ایرانی میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، جب ایرانی میزائل نے اسرائیل میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا۔

Similar Posts