آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ رضائےالہی سےوفات پاگئیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کےدرجات بلند اور جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے،آمین۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔