سکھر: مگرمچھ کا نہر میں کپڑے دھونے والی خاتون پر حملہ، ٹانگ چبا ڈالی

0 minutes, 0 seconds Read

سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا، خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کپڑے دھونے والی خاتون کریماں بی بی کو مگرمچھ اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کر لے گیا تھا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ مگر مچھ نے 30 سالہ بیوی پر حملہ کیا اور گھسیٹ کر کینال میں لے گیا، میں نے فوری طور پر کینال میں چھلانگ لگا دی۔

شوہر حب علی نے بتایا کہ بیوی کو زخمی اور بے ہوش حالت میں بچایا اور قریبی اسپتال طبی امداد کے لیے پہنچا دیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے کہا کہ مگر مچھ ابھی بھی کنارے پر موجود ہے، علاقے میں شدید خوف ہراس پھیلا ہوا ہے، محکمہ وائلڈ لائف رابطہ کرنے کے باوجود نہیں پہنچا۔

Similar Posts