کمبوڈیا کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 تھائی فوجی زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

تھائی فوج نے کہا ہے کہ کمبوڈیا کے قریب سرحدی علاقے میں گشت کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 فوجی زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ”رائٹرز“ کی رپورٹ کے مطابق تھائی فوج کے مطابق، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد کے قریب ہفتے کے روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 تھائی فوجی زخمی ہوگئے۔

واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دونوں ممالک نے حالیہ پُرتشدد جھڑپوں کے بعد ایک نازک جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی

فوجی بیان کے مطابق گشت کے دوران ایک سپاہی بارودی سرنگ پر پاؤں رکھتے ہی دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی اپنا پاؤں کھو بیٹھا جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تھائی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا تھائی لینڈ کے ساکیت صوبے اور کمبوڈیا کے پریہ ویہیئر صوبے کے درمیانی علاقے میں پیش آیا، جو حال ہی میں بارودی سرنگوں سے صاف کیا گیا تھا۔

تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اُس کی حدود میں اور ایسے علاقے میں پیش آیا جو حال ہی میں بارودی سرنگوں سے صاف کیا گیا تھا۔

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی

وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق تھائی لینڈ اس معاملے پر کمبوڈیا کے خلاف بارودی سرنگوں کے استعمال پر پابندی لگانے والے معاہدے کی خلاف ورزی اور تھائی خودمختاری کی پامالی کا الزام کے تحت شکایت درج کروائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف تھائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ بارودی سرنگوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے والے عالمی معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

دنیا کے مزید دو ممالک میں جنگ چھڑ گئی، ایک دوسرے پر زمینی و فضائی حملے

دوسری جانب کمبوڈیا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ”کمبوڈیائی فرنٹ لائن فورسز سے دھماکے کی واضح تصدیق تاحال موصول نہیں ہوئی“، تاہم اس نے دعویٰ کیا کہ اس کی فوج جنگ بندی کے جذبے کی مکمل پاسداری کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا دونوں اوٹاوا کنوینشن کے دستخط کنندگان ہیں، جو بارودی سرنگوں کے استعمال، ذخیرہ اور پیداوار پر پابندی عائد کرتا ہے۔

تازہ واقعہ سرحدی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ پیدا کر رہا ہے، جہاں گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان پانچ دن تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد جنگ بندی طے پائی تھی۔

Similar Posts