غزہ: غزہ میں فاقہ کشی کے باعث شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 100 ہو گئی، جبکہ مزید 8 افراد کی موت کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 217 تک پہنچ چکی ہے۔ نصیرات کیمپ میں پیراشوٹ سے گرنے والے امدادی تھیلے کی وجہ سے 15 سالہ نوجوان بھی شہید ہوگیا۔
غزہ میں فاقہ کشی کے باعث شہید ہونے والے بچوں کی تعداد سو ہو گئی، جبکہ مزید 8 افراد کی موت کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 217 تک پہنچ چکی ہے۔ نصیرات کیمپ میں پیراشوٹ سے گرنے والے امدادی تھیلے کی وجہ سے 15 سالہ نوجوان بھی شہید ہوگیا۔
غزہ میں جاری انسانیت سوز بحران میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جہاں شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ بھوک اور بیماریوں کی وجہ سے بچے اور بالغ دونوں جانوں کی بازی ہار رہے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 61,369 سے تجاوز کر چکی ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 61 فلسطینی شہید اور 363 زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، 5 فلسطینی بھوک سے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ غذائی قلت اور دیگر مشکلات کے سبب 100 بچوں سمیت 217 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی فورسز کی طرف سے خوراک کے متلاشی افراد پر حملوں میں 20 افراد اپنی جانوں سے گئے۔
غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 61,430 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 153,213 ہو گئی ہے۔