لاہور ہائیکورٹ میں کوڑے کو ٹھکانے لگانے اور ڈمپنگ اسٹیشن کو ماحول دوست بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی، واسا سمیت تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔
جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی، جبکہ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل پیش کیے۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈمپنگ اسٹیشن پر تعمیراتی کام آئین کے آرٹیکل 9 اے کی خلاف ورزی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ: رمضان المبارک میں مہنگائی، پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانےکے لیے مہلت مانگ لی
درخواست گزار کے مطابق، عالمی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں لکھو ڈیر ڈمپنگ اسٹیشن کی صورتحال کو سنگین قرار دیا گیا ہے، جو دیکھنے کے لائق ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے لیے مخصوص سائٹس بنائی گئی ہیں، لیکن وہ ماحول دوست نہ ہونے کی وجہ سے آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، ’ملزمان کے جرح کے حق کو ختم نہیں کیا جا سکتا‘
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عالمی معیار سے ہٹ کر تعمیر کی گئی ڈمپنگ سائٹس کی تعمیرات کو روکا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔