مداحوں نے ٹام کروز کی بیٹی کو اپنے والد کی کاپی قرار دے دیا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیٹی ہولمز اور سپر اسٹار ٹام کروز کی بیٹی سوری کروز ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، جب انہیں حال ہی میں نیو یارک سٹی میں اپنی والدہ کی نئی فلم ”ہیپی آورز“ کی شوٹنگ کے سیٹ پر دیکھا گیا۔

اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں دیکھ کر مداحوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ لوگ حیرت سے کہہ رہے ہیں کہ سوری اپنے والد ٹام کروز کی ہو بہو تصویر لگتی ہیں۔

62سال کی عمر میں بھی فٹ رہنے کیلئے ٹام کروز کیا کھاتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر مداحوں کے ردعمل کی بھرمار دیکھنے کو ملی، جن میں سے کئی کا کہنا ہے:”وہ بالکل اپنے والدین جیسی لگتی ہے، لیکن خاص طور پر اپنے والد ٹام جیسی، اوہ میرے خدا!“

اور مداحوں کے تبصرے بھی یہی رائے دے رہے ہیں جو کہہ رہے ہیں ”وہ بالکل ٹام جیسی لگتی ہے!!!“ کسی نے مسکراہٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، “ مسکراہٹ تو ٹام کی ہے!“

تو کسی کا کہنا تھا، ”وہ ٹام کی جڑواں ہے“

ایک صارف نے کہا“یہ تو سو فیصد ٹام کا چہرہ ہے“

جہاں پہلے اکثر لوگ سوری کو ماں کیٹی ہولمز کا عکس قرار دیتے تھے، اب تازہ تصاویر دیکھ کر سب یہی کہہ رہے ہیں کہ کروز خاندان کے جینز پوری طاقت سے ظاہر ہو رہے ہیں!

بریڈ پٹ کی ٹام کروز کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی شرط

سوری کی خوبصورتی اور اسٹار پاور سے متاثر ہو کر کئی مداحوں نے یہ بھی کہا کہ سوری کو بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنا چاہیے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا، ”سوری نہ صرف اپنے والد جیسی خوبصورت ہے بلکہ ان میں ایک اسٹار بننے کی پوری صلاحیت ہے۔“

یاد رہے کہ سوری کروز 2006 میں پیدا ہوئیں، اور ان کے والدین کیٹی ہولمز اور ٹام کروز کی 2012 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ اس کے بعد سے کیٹی نے اپنی بیٹی کی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

اس وقت وہ کارنیگی میلن یونیورسٹی، پٹسبرگ میں زیرِ تعلیم ہیں، جہاں اطلاعات کے مطابق وہ فیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

جہاں سوری اپنی تعلیم اور نجی زندگی میں مصروف ہیں، وہیں ٹام کروز اور کیٹی ہولمز کی ذاتی زندگیاں بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹام کروز کو حالیہ دنوں میں اداکارہ انا ڈی آرمس کے ساتھ کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جس سے دونوں کے درمیان رومانی تعلقات کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں۔

دوسری طرف، کیٹی ہولمز بھی مبینہ طور پر اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور ان دونوں کو بھی مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

چاہے سوری کروز ماں پر گئی ہوں یا باپ پر، ایک بات طے ہے وہ خوبصورتی، وقار اور اسٹار پاور کا امتزاج ہیں۔

Similar Posts