فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کریسٹیانو رونالڈو کی طویل المدتی ساتھی جارجینا روڈریگز کو تحفے میں دی گئی انگوٹھی کی ممکنہ قیمت 20 سے 50 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے، جو زیورات کے ماہرین کے مطابق غیر معمولی معیار اور قیمتی ہیروں پر مشتمل ہے۔
جارجینا نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا عندیہ ایک تصویر کے ذریعے دیا جس میں وہ ایک دلکش ہیروں سے جڑی انگوٹھی پہنے نظر آ رہی ہیں۔
پانچ بچوں اور نو سالہ رشتے کے بعد رونالڈو اپنی گرل فرینڈ بیاہنے کو تیار؟
اس پوسٹ کے کیپشن نے مداحوں کے دل جیت لیے، جس میں انہوں نے لکھا،
”ہاں، میں راضی ہوں۔ اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں۔“
تصویر میں نہ صرف انگوٹھی بلکہ خود رونالڈو بھی موجود تھے اور انہیں جارجینا نے ٹیگ بھی کیا، جس سے منگنی کی خبروں کو مزید تقویت ملی، حالانکہ جوڑے کی جانب سے باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔
مداحوں نے ٹام کروز کی بیٹی کو اپنے والد کی کاپی قرار دے دیا
اس چشم کشا انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جیولری ماہرین نے اس کی قیمت پراندازے لگانے شروع کر دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بریونی ریمونڈ کا کہنا ہے کہ انگوٹھی کا مرکزی اوول ہیرا 25 سے 30 قیراط کے درمیان ہو سکتا ہے، جب کہ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ کم از کم وزن 15 قیراط ضرور ہے۔
فرینک ڈارلنگ جیولرز کے بانی کیگان فشر کا کہنا ہے کہ انگوٹھی کے دونوں جانب جڑے چھوٹے ہیرے تقریباً 1 قیراط کے ہیں۔
زیورات کے ماہرین کے مطابق، اس انگوٹھی کی ممکنہ قیمت 20 سے 50 لاکھ امریکی ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے۔ یعنی تقریباً 17 کروڑ سے 42 کروڑ پاکستانی روپے!
لورل ڈائمنڈز کے لورا ٹیلر کے مطابق کم از کم قیمت 20 لاکھ ڈالر ہے، جبکہ ریر کیرٹ کے سی ای او اجے آنند کا کہنا ہے کہ قیمت 50 لاکھ ڈالر تک جا سکتی ہے۔
یادرہے کہ رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی کہانی کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں۔
یہ جوڑا 2016 میں اس وقت ملا جب جارجینا میڈرڈ کے ایک گوچی اسٹور میں بطور سیلز اسسٹنٹ کام کر رہی تھیں اور رونالڈو وہاں شاپنگ کے لیے آئے۔
پہلی ہی ملاقات میں دونوں کے دل قریب آ گئے، مگر انہوں نے اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان جنوری 2017 میں کیا، جب وہ دونوں ”دی بیسٹ فیفا فٹبال ایوارڈز“ کی تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوئے۔