بھارتی ریاست راجستھان میں یاتریوں کی گاڑی ٹرک سے ٹکراگئی، 7 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے.
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے شہر داؤسا میں یاتریوں کو لے جانے والی پک اپ کھڑے ٹرک سے ٹکرائی، یاتری اترپردیش کے رہائشی تھے جو مندر سے واپس آرہے تھے۔
مطابق راجستھان کے شہر داؤسا میں یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث 7 بچے اور 3 خواتین سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا اور حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یاتری اتر پردیش کے رہائشی تھے جو سالاسر بالاجی مندر سے دو پک اپ وینز میں واپس آ رہے تھے جس دوران ایک وین کو حادثہ پیش آ گیا۔