کراچی کا درجہ حرارت 36.9 ریکارڈ، گرمی میں مزید اضافے کی پیشگوئی

0 minutes, 0 seconds Read

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو گرم دن ریکارڈ ہوسکتا اور پارہ 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے جبکہ جمعہ کو درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ کو شہر میں دن بھر تیز دھوپ کے سبب قدرے حدت رہی، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 21.1 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا جبکہ ہواؤں کی رفتار معمول سے انتہائی کم ہونے کے سبب دوپہرکے وقت گرمی محسوس کی گئی۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو گرم دن ریکارڈ ہو سکتا ہے اور اس دوران پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچ گیا

اس حوالے سے کہا گیا کہ آئندہ ایک سے دو روز کے دوران شہر میں پہلے پہر(صبح سے دوپہرکے دوران) بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، تاہم بعدازاں سمندری ہوائیں فعال ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان نہیں ہے، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔

کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے بتایا شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہترہوجائےگا

ماہرین کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع صاف، تیز دھوپ کے ساتھ موسم مرطوب ہے۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Similar Posts