اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی اور نورین نیازی کی ملاقاتیں

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی اور نورین نیازی کی ملاقاتیں کرادی گئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق دونوں ملاقاتیں کانفرنس روم میں ہوئیں، جہاں بانی پی ٹی آئی سے صحت اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی اور نورین نیازی کی ملاقاتیں کرادی گئیں، دونوں ملاقاتیں جیل کے کانفرنس روم میں ہوئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جس میں دونوں نے مختلف امور پر گفتگو کی۔

اس کے بعد نورین نیازی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرادی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات بھی کانفرنس روم میں ہوئی، جس کے دوران صحت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نیازی نے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کے حکم سے آگاہ کیا اور عدالتی پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

ملاقات کے بعد نورین نیازی اڈیالہ جیل سے روانہ ہوکر داہگل ناکے پر پہنچیں۔ اس موقع پر صحافیوں نے ان سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بارے میں سوال کیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرادی گئی ہے؟ نورین نیازی نے جواب دینے کے بجائے منہ پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

بعد ازاں نورین نیازی اپنی گاڑی میں موجود رہیں اور ڈاکٹر عظمیٰ کو بھی گاڑی میں بلا لیا گیا۔ کچھ دیر بعد قاسم زمان بھی گاڑی میں پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں نورین نیازی نے ڈاکٹر عظمیٰ اور قاسم زمان کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات اور بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بریفنگ دی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا سلسلہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ان سے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا معاملہ سیاسی اور قانونی سطح پر اہمیت اختیار کیے ہوئے ہے۔

Related posts