دریائے سندھ پر کینالز کا کوئی منصوبہ نہیں بننے دیں گے، ناصر شاہ

0 minutes, 0 seconds Read

صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر کینالز کا کوئی منصوبہ نہیں بننے دیں گے، پیپلزپارٹی کی پوری قیادت کینالز کے خلاف ہے۔

سکھر صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں پانی کے حوالے سے بڑا اعلان ہوگا، پہلے بھی کالا باغ ڈیم پیپلز پارٹی کی مخالفت کی وجہ نہیں بنا۔

سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ہمیں سندھ اور پاکستان بہت عزیز ہے، پانی ہو یا کوئی اور مسئلہ پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

کینال منصوبے کیخلاف پیپلز پارٹی فرنٹ فٹ پر، وزیراعظم سے کینال منصوبہ فوری بند کرنے کا مطالبہ

صوبائی وزیر توانائی نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی پوری قیادت نئی کینالز کی مخالفت کر رہی ہے، آج شہید بھٹو کی برسی پر بلاول روڈ میپ کا بڑا اعلان کریں گے۔

Similar Posts