سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہبازشریف کو بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر مبارکباد دی اور کہا کہ وزیراعظم کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہو چکا ہے، بجلی سستی کرنے سےعوام کو ریلیف اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے۔
بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیلکولیٹر: قیمتوں میں کمی کے بعد آپ کا نیا بل کتنا ہوگا؟
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملتا ہے۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔