اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 26 افراد ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

اٹلی کے جزیرے لاپیڈوسا کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 26 تارکین وطن ہلاک اور 60 کو بچالیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں 100 افراد سوار تھے۔ جبکہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کوسٹ گارڈ کے مطابق تارکین وطن لیبیا سے یورپ جا رہے تھے کہ کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔

یو این ایچ سی آر کے ترجمان فلیپو اونگارو نے تارکین وطن کی کشتی کے حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کشتی الٹنے کی وجہ سے چند تارکینِ وطن سمندر میں لاپتا ہو سکتے ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والے افراد کو لامپیدوسا کے ایک مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts