پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی نمایاں کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم اس بار ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر 16 اگست سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی بیرل قیمت 15 سینٹس اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی عالمی قیمت میں تقریباً 4.5 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھی گئی ہے۔

Similar Posts