ڈاکو 90 منٹ میں 2 ملین ڈالر کے زیورات لے اُڑے، ویڈیو وائرل

0 minutes, 0 seconds Read

امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل میں قیمتی جواہرات کی دکان پرکی چوری نے پولیس اور اسٹور کے عملے کو ہلا کر رکھ دیا، ڈاکو 90 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں تقریباً 2 ملین ڈالر مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹر کر فرار ہوگئے جس کی فوٹیجز بھی سامنے آگئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق سیئٹل پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جیولری شاپ کے خودکار شیشے کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں چار نقاب پوش ملزمان کو ہتھوڑوں کی مدد سے اسٹور کے شیشے کا دروازہ توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکوؤں نے اسٹور کے عملے کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا اور ہتھوڑوں سے ریکس اور الماریوں کے شیشے توڑے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈسپلے میں رکھے قیمتی جواہرات، مہنگی گھڑیاں اور نوادارات کو لوٹ لیا۔ صرف رولیکس گھڑیوں کی مالیت ہی 750,000 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق، ایک نقاب پوش ملزم نے اسٹور کے عملے کو ریچھ بھگانے والے اسپرے اور ٹیزر سے دھمکایا، لیکن خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

اسٹور کے ایک رکن نے جوش میناشے نے بتایا کہ عملہ ابھی تک ٹوٹے ہوئے شیشے کی صفائی مکمل کر چکا ہے اور نقصان کا مکمل تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

میناشے مزید کہا کہ ”ہم سب کو بہت صدمہ ہوا ہے۔ ہم کچھ وقت کے لیے اسٹور بند کر رہے ہیں،“

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، لیکن ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھے اور ان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

Similar Posts