آسٹریلیا میں بھارتی طالب علموں کے ایک گروہ نے 5 ماہ کے دوران 10 ملین ڈالرز سے زائد کی چوریاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس گروہ پر الزام ہے کہ انھوں نے بڑے اسٹورز سے 10 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا قیمتی اشیاء چُرایا، جس میں بے بی فارمولا، وٹامنز، الیکٹرک ٹوتھ برش اور دیگر اشیا شامل تھیں۔
آسٹریلوی نیوز ویب سائٹ ’آسٹریلیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے 19 افراد پر مشتمل ایک منظم گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد میں بیشتر بھارتی طالب علم اور عارضی ویزوں پر رہائش پذیر افراد شامل ہیں۔
آسٹریلیا میں پاکستانی نوجوان کی افسوسناک موت، ای بائیک کی بیٹری دھماکے سے جاں بحق
ان افراد پر پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑے اسٹورز سے سامان چوری کرنے کے بعد اسے مخصوص وصول کنندگان تک پہنچایا، جو بعد ازاں ان اشیاء کو مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ ایک منظم نیٹ ورک کے طور پر کام کرتا تھا اور مختلف علاقوں میں ایک ہی وقت میں وارداتیں کرتا تھا۔ چوری کی جانے والی اشیاء بعد میں ایک نیٹ ورک کے ذریعے مخصوص خریداروں تک پہنچائی جاتی تھیں۔
آسٹریلیا کا ویزا حاصل کرنے کا مکمل اور آسان طریقہ
پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی حالیہ دنوں میں کی جانے والی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ پولیس کا مقصد چوری کی منظم وارداتوں میں ملوث گروپوں کو گرفتار کر کے ان کی سرگرمیوں کو روکنا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں چھ مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 21 سے 54 سال کے درمیان ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ مختلف واقعات میں ملوث رہے، جن میں چوری شدہ سامان کی مالیت 25 ہزار ڈالر سے ایک لاکھ 36 ہزار ڈالر تک تھی۔