سوشل میڈیا کے ’Skibidi‘، ’Tradwife‘ اور دیگر سلینگ الفاظ کیمبرج ڈکشنری کا حصہ بن گئے

0 minutes, 9 seconds Read

سوشل میڈیا انسانی زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کررہا ہے۔ اب تو اس کے اثرات زبان پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ کیمبرج ڈکشنری نے سوشل میڈیا پر کثرت سے استعمال ہونے والے چند خوبصورت لفظوں کو اپنی لغت کی زینت بنا دیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کیمبرج ڈکشنری نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے ”Skibidi“، “Tradwife جیسے الفاظ کو اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں شامل کر لیا ہے۔ ان الفاظ کو انٹرنیٹ کلچر کی زبان میں تیزی سے مقبول ہونے کی بنیاد پر چنا گیا ہے۔

”Skibidi“ ایک بے معنی لفظ ہے جو یوٹیوب کی ایک وائرل اینی میٹڈ سیریز سے مشہور ہوا، جبکہ ”tradwife“ کا مطلب ہے ایسی روایتی خاتون جو گھریلو ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہے۔

کیمبرج ڈکشنری کے مطابق، انٹرنیٹ اور ریموٹ ورکنگ کے بڑھتے رجحان نے انگریزی زبان میں بڑی تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔ ادارے نے بتایا کہ صرف وہی الفاظ شامل کیے گئے ہیں جن کے طویل عرصے تک استعمال میں رہنے کا امکان ہے۔

نئے شامل کیے گئے الفاظ میں ”mouse jiggler“ (کام نہ کرنے کے باوجود متحرک دکھانے والا سافٹ ویئر)، ”work wife“, ”broligarchy“ جیسے الفاظ بھی شامل ہیں، جو موجودہ دور کی نئی سماجی اور تکنیکی حقیقتوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

کیمبرج ڈکشنری کے لغت پروگرام مینیجر کولن میک انٹوش کے مطابق، یہ تمام الفاظ اسی وقت لغت میں شامل کیے گئے ہیں جب ان کے مستقل استعمال کا امکان ہو، نہ کہ صرف وقتی فیشن کے طور پر۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ہر روز نہیں ہوتا کہ Skibidi اور Delulu جیسے لفظوں کو لغت میں شامل کیا جائے، ہم صرف وہی الفاظ لیتے ہیں جن کی دیرپا اہمیت ہو۔

نمایاں نئے الفاظ اور ان کے معنی:

  • *Skibidi: ایک بے معنی مگر وائرل لفظ جو یوٹیوب کی اینیمیٹڈ سیریز سے آیا ہے۔ اس کا استعمال مزاح یا تعریف کے لیے ہوتا ہے، جیسے ”What the
    skibidi are you doing“
  • Tradwife: ”Traditional wife“ کا مخفف، ایسی شادی شدہ خاتون جو گھر کے
    کام کرتی ہے اور سوشل میڈیا پر سرگرم بھی رہتی ہے۔
  • Delulu: ”Delusional“ کا سلینگ ورژن، یعنی ایسی باتوں پر یقین کرنا جو
    حقیقت پر مبنی نہ ہوں۔
  • Lewk: منفرد اور متاثرکن فیشن یا اسٹائل۔
  • Mouse Jiggler: وہ سافٹ ویئر یا آلہ جو کسی کو کام کرتے ہوئے دکھانے کے
    لیے کمپیوٹر ماؤس کو حرکت دیتا ہے، حالانکہ وہ کام نہیں کر رہا ہوتا۔
  • Work Wife/Work Spouse: کام کی جگہ کے ساتھی جو ایک دوسرے کا اعتماد اور
    مددگار ہوتے ہیں۔
  • Broligarchy: طاقتور مردوں کا چھوٹا گروہ، خاص طور پر ٹیکنالوجی انڈسٹری
    کے امیر اور بااثر افراد۔

یہ الفاظ نہ صرف انٹرنیٹ پر نوجوانوں میں مقبول ہوئے بلکہ معروف شخصیات جیسے امریکی رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشین اور آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی انہیں سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر استعمال کیا ہے، جو ان الفاظ کی قبولیت کا ثبوت ہے۔

آج کی دنیا میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کلچر نے زبان کو بھی بدل دیا ہے۔ کیمبرج ڈکشنری جیسے معتبر ادارے بھی اب ان الفاظ کو شامل کرنے پر مجبور ہیں جو کبھی صرف خاص گروہوں کی گفتگو کا حصہ تھے۔ یہ زبان کے ارتقاء کا ایک نیا باب ہے جو اس دور کی نوجوان نسل اور ان کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔

Similar Posts