پیوٹن یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے صدور کی ملاقات اگست کے آخر تک ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پر طویل گفتگو کی جس میں پیوٹن نے ٹرمپ کو بتایا وہ یوکرینی ہم منصب سے ملنے پر تیار ہیں۔

ٹرمپ نے پیوٹن کو زلینسکی اور یورپی رہنماؤں سے بات چیت سے آگاہ کیا۔

دونوں صدور کے درمیان بات چیت 40 منٹ تک جاری رہی۔ یوکرین کے علاوہ دیگر امور پر بھی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں اٹلی، فرانس اور برطانیہ کے وزراء بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کو عالمی امن کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چند روز قبل انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی تھی جو کافی مثبت رہی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات بھی اسی تسلسل میں بہت اہم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اور تعاون کے لیے یہ ایک مثبت قدم ہے۔

Similar Posts