مشعل خان نے اداکاری چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ مشعل خان نے حال ہی میں ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

مشعل خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بصیرت افروز نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے زندگی کے نئے سفر کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

’ہمایوں سعید ابھی بڑے اداکاروں کے معیار پر پورا نہیں اترتے‘ ، شبیر جان کا دو ٹوک مؤقف

انہوں نے لکھا، ”زندگی اُس وقت کیسی لگتی ہے جب آپ پڑھائی اور محنت کو ترجیح دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ لوگوں کو لوٹنے والے شیطان کے چیلے بن جائیں۔“

مشعل خان کے اس جملے نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی اور مداحوں کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ وہ اب مزید اداکاری نہیں کریں گی۔

ہانیہ عامر نے دنیا کی حسین ترین اداکاراؤں میں جگہ بنا لی

مشعل خان، جنہوں نے ہم ٹی وی کے سپر ہٹ ڈرامہ ”سنو چندا“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ ان کی معصوم مسکراہٹ اور جاندار اداکاری نے ناظرین کے دل جیت لیے۔

انہوں نے ”خواب نگر کی شہزادی“، ”سایہ 2“، ”کچا دھاگا“، ”تھوڑا سا حق“، ”قصہ مہربانو کا“، ”پیاری مونا“، اور ”پری زاد“ جیسے مقبول ڈراموں میں بھی شاندار پرفارمنس دی، جنہیں ناظرین نے بے حد سراہا۔

انہیں آخری بار 2023 میں ڈرامہ ”احسان فراموش“ میں دیکھا گیا۔ اس کے بعد وہ ٹی وی اسکرین سے غائب ہو گئیں، جس پر شائقین میں تجسس پیدا ہوا۔

اب مشعل خان نے اس خاموشی کی وجہ بھی خود ہی بتا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب فنانس کی تعلیم پر مکمل توجہ دے رہی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ“تعلیم اور علم حاصل کرنا زندگی میں سب سے زیادہ اہم ہے اور یہی میرا نیا مقصد ہے۔“

مشعل خان کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ مداح ان کی واپسی کے منتظر ہیں، جبکہ بہت سے لوگ ان کے اس جرات مندانہ اور مثبت فیصلے کو سراہتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ایک مثالی قدم اٹھایا ہے، جو نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ بن سکتا ہے۔

اداکارہ ایک نیوز چینل پر مالیاتی موضوعات پر مبنی شو کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں وہ نوجوانوں کو معیشت، بچت، سرمایہ کاری اور مالیاتی منصوبہ بندی جیسے اہم موضوعات پر آگاہی فراہم کر رہی ہیں۔

Similar Posts