ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ ستائیس اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ جس کے باعث اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ستائیس اگست سے ایک اور سسٹم شہر میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز کراچی سمیت سندھ میں کالی گھٹائیں چھائی رہیں۔ حیدرآباد میں طوفانی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
ادھر ٹھٹھہ اور گردو نواح میں بھی تیز بارش ہوئی جبکہ سجاول اور ٹنڈوالہیار میں بھی بادل جم کر برسے۔
دوسری جانب کراچی میں بارش کے باعث تین روز میں مختلف حادثات میں 20 اموات ہوئیں۔
میرپور خاص اور بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ٹنڈو محمد خان میں متعدد کچے مکانات منہدم ہوئے جس کے باعث چھ افراد زخمی ہوئے۔