ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان میں ریکوڈک منصوبے مائننگ پروجیکٹ کے لیے فنانسنگ کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، بورڈ کی منظوری کے بعد مالی پیکج کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ریکوڈک کان کنی منصوبے کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرضہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے لیے 11 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ گارنٹی بھی فراہم کی جائے گی۔

صوبہ بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے کی مالیت 6.6 ارب ڈالر ہے، یہ منصوبہ بیرک گولڈ کمپنی اور حکومت پاکستان کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

ایس آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

بیرک گولڈ کا شیئر 50 فیصد، وفاقی اور بلوچستان حکومت کا بقیہ 50 فیصد ہے۔

اس منصوبے سے 37 سال میں 70 ارب ڈالر تک آمدن متوقع ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساٹو کانڈا نے کہا کہ ریکوڈک اہم معدنیات کی سپلائی چین میں مدد کرے گا، جبکہ صاف توانائی کی منتقلی کو آگے بڑھاتا ہے اور پورے خطے اور اس سے باہر ڈیجیٹل اختراعات کو آگے بڑھاتا ہے،معاونت پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر بھی ہے۔

واضح رہے کہ ریکوڈک پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع ایک اہم معدنی منصوبہ ہے، جس میں سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

ریکوڈک صوبہ بلوچستان کے چاغی ضلع میں واقع ہے۔ 2024 میں ایک فزیبلٹی سٹڈی نے ریکوڈک میں 15 ملین ٹن تانبے اور 26 ملین اونس سونے کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

Similar Posts