محمد رضوان اور شان مسعود کو کپتانی سے ہٹانے کی خبروں پر پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کے کپتان کے حوالے سے حال ہی میں گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق نہ تو شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی سعود شکیل کو ان کی جگہ کپتان بنانے کا کوئی ارادہ ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سے ون ڈے کپتانی واپس لینے کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں جبکہ سلمان علی آغا کو ون ڈے کپتانی کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کپتانی میں تبدیلی کے حوالے سے کسی بھی معاملے پر کوئی غور نہیں کیا، کسی کھلاڑی کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب سوشل میڈیا پر افواہیں شدت اختیار کر گئی تھیں کہ شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو ٹیسٹ کپتان بنایا جا سکتا ہے جبکہ رضوان کی ون ڈے قیادت بھی خطرے میں ہے۔

Similar Posts