کیا سنجے دت اور تریشلا کے رشتے میں دراڑ آ گئی؟ بیٹی کی مبہم پوسٹ نے سوال کھڑے کر دیے

بالی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت کی بیٹی تریشلا دت نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ایسی مبہم پوسٹ شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

پوسٹ میں انہوں نے خاندانی رشتوں، ذہنی صحت اور والدین کے برے رویوں کے حوالے سے جو باتیں کی ہیں، انہوں نے سنجے دت اور ان کی بیٹی کے تعلقات پر شک وشبہات پیدا کر دیے ہیں کہ کیا واقعی ان کے درمیان کچھ مسائل چل رہے ہیں؟

تریشلا دت نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام ظاہر کیے بغیرایک طویل پیغام میں کہا، ہر وہ شخص جو آپ کے ساتھ خون کا رشتہ رکھتا ہو، ضروری نہیں کہ وہ آپ کی زندگی پر حق جتائے آپ کو یہ پورا پورا حق حاصل ہے کہ اپنا ذہنی سکون بچانے کی خاطر کم رابطہ رکھنے یا بالکل رابطہ ختم کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

تریشلا نے اس پوسٹ میں واضح کیا کہ، ”خاندان کا نام کسی کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ آپ کو بار بار ذہنی اذیت دے، چاہے وہ شخص آپ کے والدین ہی کیوں نہ ہو۔“

انہوں نے مزید کہا کہ، بچوں کو بھی یہ حق ہے کہ وہ ایسے والدین سے فاصلہ اختیار کریں جو انہیں ”دھونس“ کے ذریعے قابو میں رکھنے کی کوشش کریں۔

پوسٹ میں گرچہ تریشلا نےسنجے دت کا نام نہیں لیا گیا، لیکن چہ مگوئیوں کو ضرورجنم دے دیا ہے۔ کیونک صرف دو ہفتے قبل سنجے دت نے تریشلا کو انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا، ”Always proud of you.“

مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے درمیان رشتہ نارمل ہوتا تو تریشلا اتنی تلخ باتیں عوامی طور پر نہ کرتیں۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ اختلافات جنم لے چکے ہیں۔

ایک صارف نے تریشلاکے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ”خون کا رشتہ سب کچھ نہیں ہوتا، ذہنی سکون کو ترجیح دینا سیکھنا ہوگا۔“

یادرہے کہ تریشلا دت، سنجے دت اور ان کی پہلی اہلیہ رچا شرما کی بیٹی ہیں۔ رچا 1996 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

تریشلا امریکا میں اپنے نانا نانی کے ساتھ پلی بڑھیں اور وہاں وہ پیشے کے اعتبار سے ایک ماہرِ نفسیات ہیں۔

سنجے دت کی موجودہ اہلیہ مانیتا دت سے ان کے دو بچے (ایک بیٹا اور ایک بیٹی) ہیں، جن کے ساتھ وہ ممبئی میں رہتے ہیں۔

Similar Posts