آج کل عام افراد کے ساتھ ساتھ کئی مشہور شخصیات میں بھی بالوں کی خوبصورتی اور مضبوطی کے لیے پیاز کا رس استعمال کر نے کی طرف رحجان بڑھ رہاہے۔
بالی ووڈ اداکارائیں بپاشا باسو، ملائکہ اروڑا، سوناکشی سنہا، تمنا بھاٹیہ اور ڈمپل کپاڈیہ اپنی گھنے اور چمکدار بالوں کا راز ”پیاز کے رس“ کو قرار دے رہی ہیں۔
گنج پن کے شکار افراد بال دوبارہ اگانے کیلئے ٹماٹر کے جوس کا استعمال کیسے کریں؟
اگرچہ یہ طریقہ زیادہ دلکش یا خوشبودار نہیں لگتا، لیکن اس کی افادیت نے اسے خوبصورتی کے دیسی نسخوں میں ایک نمایاں مقام دلوا دیا ہے۔
ماہرینِ جِلدی امراض کے مطابق سو گرام پیاز میں 4 ملی گرام سوڈیم، 146 ملی گرام پوٹاشیم، 12 فیصد وٹامن سی، 5 فیصد وٹامن بی 6 اور 2 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے اور یہ سب ہی اجزاء بالوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بڑھتی عمر کے باعث جلد پر سیاہ دھبوں کو ختم کرنے کا انتہائی مفید ٹوٹکا
پیاز کے رس میں قدرتی طور پر سلفر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو کولیجن کی پیداوار کو بڑھا کر بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات خشکی، خارش اور اسکلپ کی دیگربیماریوں کو روکتی ہیں، جس سے سر کی جلد صاف اور صحت مند رہتی ہے۔ جب سر کی جلد صاف اور خون کی روانی بہتر ہو تو بالوں کی افزائش قدرتی طور پر تیز ہو جاتی ہے۔
پیاز کا رس گھر پر کیسے نکالیں؟
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پیاز کا رس نکالنے کے لیے مہنگے آلات کی ضرورت ہے، تو ایسا نہیں۔ صرف پیاز، ایک بلینڈر یا کدو کش، اور تھوڑا سا صبر درکار ہے۔
درج ذیل طریقے پر عمل کریں:
پیاز کا انتخاب کریں۔ لال پیاز میں اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوتے ہیں جبکہ پیلے پیاز میں سلفر زیادہ پایا جاتا ہے۔ دونوں ہی فائدہ مند ہیں۔
پیاز کو چھیل کر اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں۔
پیاز کو بلینڈ یا کدو کش کر کے گاڑھا گودا بنا لیں۔
کسی باریک کپڑے (مثلاً ململ) سے رس نکال لیں تاکہ صاف مائع حاصل ہو۔
پیاز کی بدبو دور کرنے اور خوشبو کے لیے رس میں ایک چمچ ایلوویرا جیل یا چند قطرے لیونڈر یا روزمیری آئل شامل کریں تاکہ مہک نرم ہو جائے اور جلد پر بھی سکون رہے۔
پیاز کا رس کیسے استعمال کریں؟
روئی یا انگلیوں کی مدد سے پیاز کا رس صرف بالوں کی جڑوں میں لگائیں، لیکن پہلے پیچ ٹیسٹ ضرور کریں تاکہ الرجی نہ ہو۔
اب ہلکی مالش کریں (3–5 منٹ)۔ اس سے خون کی روانی اور جذب بہتر ہوتا ہے۔
20–30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اگر آپ مصروف ہیں تو شاور کیپ پہن لیں۔
اچھی طرح دھو لیں۔ خوشبو دور کرنے کے لیے ہلکا شیمپو دو بار استعمال کریں۔
ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔ یہی توازن جلد کو نقصان پہنچائے بغیر بالوں کو فائدہ پہنچاتا ہے ۔
لگاتار 6 سے 8 ہفتوں میں آپ کو نئے بالوں کی افزائش اورٹوٹ پھوٹ میں کمی واضح محسوس ہوگی۔
وہ ستارے جو پیاز کے رس کے قائل ہیں
بپاشا باسو بالوں کے جھڑنے کو کنٹرول کرنے کا کریڈٹ پیاز کے رس کو دیتی ہیں۔ انسٹاگرام پر وہ ہفتہ وار اپنے اس روٹین کا ذکر کر چکی ہیں۔
ملائکہ اروڑا نے کووڈ کے بعد بالوں کے گرنے کا سامنا کیا اور ان کا کہنا ہے کہ ایک ہی جزو نے ان کے بالوں کو دوبارہ زندگی دی اور وہ پیاز کا رس تھا۔
سوناکشی سنہا پیاز کے رس کو ایلوویرا اور ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر ایک ڈی آئی وی ماسک بناتی ہیں، جسے وہ اپنی گھنے اور چمکدار بالوں کا راز قرار دیتی ہیں۔

تمنا بھاٹیا لاک ڈاؤن کے دوران پیاز کا رس ناریل کے تیل میں ملا کر استعمال کرتی رہیں۔ وہ مذاق میں کہتی ہیں کہ “دو پیازہ” جیسی خوشبو ضرور آتی ہے، مگر نتائج بہترین ہیں۔
ڈمپل کپاڈیہ جن کے بال آج بھی ان کی پہچان ہیں، صحت مند اور چمکدار بالوں کے لیے پیاز کے رس کو لازمی جزو سمجھتی ہیں۔
اضافی مشورے
پیاز کے رس کو مفید اشیاء کے ساتھ استعمال کرنے سے اس کی افادیت اور بڑھ جاتی ہے ۔ ایلوویرا، ناریل کا تیل، یا ہلکی خوشبو والا ایسینشل آئل خوشبو نرم کرنے اور اثر بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔
بیرونی علاج کے ساتھ ساتھ اندرونی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ پروٹین، آئرن اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذا کے ساتھ استعمال کریں تاکہ نتائج بہتر ہوں۔
پیاز کے رس کو مسلسل استعمال کریں کیونکہ یہ کوئی جادو نہیں، بلکہ تدریجی عمل بہتری ہے۔ تھوڑا صبر اور تھوڑی محنت آپ کے بال لمبے، مضبوط اور چمکدار بن سکتے ہیں۔