’چائے جامن، یا گلاب چائے؟‘ انوکھے ذائقے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

0 minutes, 2 seconds Read

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گلاب جامن کو چائے میں ڈبو کر کھانے کا تجربہ کیاگیا ہے۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

ذائقہ کی دنیا بے حد وسیع ہے، جہاں گاہے بگاہے ایسے غیر معمولی امتزاج سامنے آتے ہیں جو دلچسپی اور شوق جگاتے رہتے ہیں۔ اسی طرح انٹرنیٹ پر ہر وقت کوئی نہ کوئی نیا فوڈ ٹرینڈ گردش میں ہوتا رہتا ہے۔ اب حال ہی میں ایک ایسی ہوئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گلاب جامن کو چائے میں ڈبو کر نیا امتزاج پیش کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص ایک بوفے کے سامنے کھڑے ہو کر گلاب جامن اور چائے کو ایک ساتھ بنا رہا ہے۔ وہ تین گلاب جامن ایک پیالے میں رکھتا ہے، تھوڑا سا شیرہ شامل کرتا ہے اور پھر ایک گرم چائے کا گلاس اوپر سے ان پر ڈال دیتا ہے۔ اس منفرد ڈش کوچمچ سے کھایا جاتا ہے۔

ویڈیو کی ایک سائیڈ پر یہ نوٹ لکھا ہے۔ چائے جامن؟ گلاب چائے؟ جب بھی آپ سدرن کیلیفورنیا (SoCal) میں میرے پسندیدہ انڈین بوفے @masalabaeoc پر جائیں، تو یہ ضرور آزمانا!“

انسٹاگرام پر ویڈیو کو تقریباً 5 ملین (پچاس لاکھ) مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ کچھ افراد نے اسے دلچسپ قرار دیا، جبکہ کچھ نے عجیب اور حد درجہ غیر روایتی تصور کیا۔

ایک صارف نے لکھا: ”اوہ مائی گاڈ! میں تو ضرور آزماﺅں گی، مجھے چائے بہت پسند ہے!“

ایک اور نے طنزیہ انداز میں کہا: ”ذیابیطس ایک کپ میں!“

ایک صارف نے کہا: ”ہم ایسے تجربات سے پرہیز کرتے ہیں۔“

کسی نے تنقیدی انداز میں لکھا: ”تم نے دونوں چیزوں کو برباد کر دیا بھائی!“

ایک صارف نے خبردار کیا: ”تم کچھ نیا شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہو، جو کسی نے نہیں مانگا۔“

مگر ایک اور نے دفاع میں کہا، ”یقینا میں نے یہ آزمایا ہے اور واقعی ذائقہ بہترین تھا… شاید اس لیے کہ میں کچھ عجیب کھانے والا ہوں۔“

Similar Posts