پنجاب میں شیر، چیتا اور تیندوا رکھنے والوں کو 30 دن میں جانوروں کو ڈیکلئیر کرنے کا حکم

0 minutes, 0 seconds Read

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں شیر، چیتا اور تیندوا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ڈیکلریشن مہم کا آغازکر دیا گیا۔ جس کے تحت پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر میں بڑی بلیوں کو رکھنے والے افراد کو 30 دن میں ان کو ڈیکلئیر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب وائلڈ لائف کا بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں شیر، چیتا اور تیندوا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ڈیکلریشن مہم شروع کر دی ہے۔ پنجاب میں بڑی بلیاں رکھنے والوں کو 30 دن میں انہیں ڈیکلئیر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک بسوں کا افتتاح کردیا، کرایہ کتنا ہوگا؟

وائلڈ لائف پنجاب نے بڑی بلیوں کو ڈیکلئر کرنے کا پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ بڑی بلیوں کے مالکان کو اسٹاک کی تفصیلات 30 دن میں ڈیکلئیر کرنا لازم ہے۔ وائلڈ لائف نے تفصیلات فراہم کرنے والےافراد کیلئے“پاس ایپ“ متعارف کروا دی۔

بڑی بلیوں کی تفصیلات کو 30 دن کے اندر اندر “ پاس ایپ“ پر ڈیکلئیر کرنا ہوگا۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی “ پاس ایپ“ کو پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی کارڈ کا اجراء کردیا

30 دن میں معلومات کی ڈیکلئیریشن نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ نجی ملکیت میں بڑی بلیوں کو ریگولیٹ کرنے کا باقاعدہ آغاز دوسرے مرحلے میں ہوگا۔

ریگولیشن سے پبلک سیفٹی اور ان کی غیر قانونی تجارت جیسے مسائل حل ہونگے۔ شیروں کو پپلک ڈسپلے کرنے اور دیگر واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔

مریم نواز کا تین مرلہ کے پلاٹ مفت دینے کا فیصلہ

ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑی بلیوں کو عالمی قوانین اور اسٹینڈرڈ کے مطابق ریگولیٹ کیا جائے گا ۔ بڑی بلیوں کو 1974 وائلڈ لائف ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے شیڈول ٹو میں شامل کیا گیا۔ بڑی بلیاں رکھنے کیلئے اب محکمہ وائلڈ لائف پنجاب سے لائسنس لینا لازمی ہوگا۔

Similar Posts