تین ملکی ٹی20 سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ یو اے ای کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں کئی دلکش شاٹس شامل تھے۔ محمد نواز نے بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 37 رنز بنائے جبکہ صاحبزاہ فرحان نے 16 رنز اسکور کیے۔
دوسری جانب، کپتان سلمان علی آغا، حسن نواز اور محمد حارث کا فلاپ شو جاری رہا، تینوں کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
سیریز میں یہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوسرا مقابلہ ہے۔ آخری لیگ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، محمد حارث اور سفیان مقیم کی جگہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔