بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق کوئٹہ سمیت حساس اضلاع میں ہوگا، جہاں سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں یا اشتعال انگیزی پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ کی بندش کا مقصد کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ سروس کی معطلی صرف موبائل ڈیٹا پر ہوگی، جب کہ براڈ بینڈ اور وائی فائی سروسز حسبِ معمول جاری رہیں گی۔
حکام کے مطابق، صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے، اور حالات بہتر ہونے پر سروسز بحال کر دی جائیں گی۔