سندھ کے شہروں عمرکوٹ، تھرپارکر اور ٹنڈو محمد خان میں بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔ 11 ستمبر تک سندھ کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے جمعرات تک تیز بارش کا امکان ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی بتایا گیا ہے۔
جنوبی پنجاب میں دو روز کے دوران تیز بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کے مطابق ندی نالے بپھرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
آئندہ چند گھنٹوں میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گردونواح میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
بادلوں کا سسٹم آسمانی بجلی کے گرنے اور گرج چمک کے موسلادھار بارشوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔