شارجہ میں کھیلی جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 12 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنالئے۔
اس سے قبل پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ صفر کے سکور پر گر گئی، صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے فضل فاروقی کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیریز میں 2 میچز کھیلے گئے، ایک میں پاکستان جبکہ دوسرے میں افغانستان کامیاب رہا۔ میربان متحدہ عرب امارات کی ٹیم چار میں سے ایک میچ بھی جیت نہ سکی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغانے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑا سکور کرکے دباؤ ڈالنے کے لیے پہلے بیٹنگ کررہے ہیں۔کوشش کریں گے اس میچ کو بھی عام میچوں کی طرح کھلیں۔