اسرائیل کا دوحہ پر فضائی حملہ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید، عرب میڈیا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ شہید ہو گئے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم 10 دھماکے ہوئے جن کے بعد دوحہ کے کئی حصوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے دوحہ کے مرکزی علاقوں میں بھی سنے گئے، جبکہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا۔

تاحال قطر کی حکومت یا حماس کی جانب سے سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Similar Posts