ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس یت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ کے ایک اہم اور منفرد مقابلے میں آج پاکستان اور عمان کی ٹیمیں پہلی بار بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں۔ میچ دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
ٹاس پاکستان نے جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان نے کہا کہ وہ بڑا اسکور کر کے عمان پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ میں کئی اہم کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جن میں شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نمایاں ہیں۔ اسپن شعبے میں ابرار احمد، محمد نواز اور سفیان مقیم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، جو عمان کے بلے بازوں کو مشکلات میں ڈال سکتے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور عمان کسی انٹرنیشنل میچ میں مدِمقابل ہیں، جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
یہ میچ نہ صرف گروپ اسٹیج کے لیے اہم ہے بلکہ عمان کے لیے بھی ایک موقع ہے کہ وہ خود کو ایشیائی کرکٹ میں ایک ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر منوائے۔