سسرالیوں کا داماد پر فائرنگ اور ڈنڈوں سے حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور میں سسرالیوں نے داماد پر فائرنگ اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا، فائرنگ کی فوٹیج منظرعام پر آگئی، جس میں ملزمان کو سرعام رائفل اور ڈنڈوں سےحملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں سسرالیوں کی داماد پر فائرنگ اور ڈنڈوں سےحملہ کردیا، جھگڑے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے داماد آصف کا والد صادق زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے اور دونوں فریقین میں جھگڑے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی، جس میں ملزمان کو سرعام رائفل، پستول اور ڈنڈوں سے حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

متاثرہ شخص صادق نے 4 نامزد اور 3 نامعلوم کے خلاف تھانہ کاہنہ میں درخواست دے دی، جس میں کہا کہ میرا بیٹا آصف صادق کی شادی ملزم لیاقت یوسف سے ہوئی تھی، میرا بیٹا آصف اپنی دکان پر تھا کہ اس کے سسر اور سالے نے اسلحہ سے حملہ کیا، ملزم شان، رمضان اور ساتھی شہباز نے رائفل اور پستول سے سیدھی فائرنگ کی۔

متن درخواست میں کہا گیا کہ ملزم شان کا فائر شہری محمد صادق کی دائیں ٹانگ پر لگا، درخواست اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا۔

Similar Posts