ہینڈ شیک تنازع: پی سی بی کا آئی سی سی کو دوسرا خط، میچ ریفری کے خلاف ایکشن نہ لینے پر سخت مؤقف

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گا یا نہیں؟ گھتی نہ سلجھ سکی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دوسرا خط لکھ دیا ہے، جس میں اس بار میچ ریفری کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر سخت مؤقف اختیار کیا گیا جب کہ پی سی بی کے مطالبے پر آئی سی سی نے پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو میچ کے لیے تعینات کردیا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جاری ایشیا کپ ٹی 20 میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا نتازع شدت اختیار کرگیا ہے جب کہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان میچ کے حوالے سے گھتی نہ سلجھ سکی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوسرا خط لکھا ہے، جوابی خط میں بھی پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لیننے کے فیصلے کو مسترد کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار کیا اور مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بائیکاٹ کے مؤقف پر قائم رہنے کا کہا۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستان نے متنازع امپائر کے خلاف آئی سی سی کی انکوائری کو بھی ایک رسمی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ انکوائری کے لیے تمام پہلووں کا نہ جائزہ لیا گیا نہ متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام تر تحفظات کو دور کرنے پر زور دیا ہے اور کہا پاکستان تمام تر تحفظات دور ہونے اور مطالبہ تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد پاکستان کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو میچ کے لیے تعینات کردیا۔


AAJ News Whatsapp

میچ ریفری کے معاملے پر پی سی بی کی مشاورت جاری ہے جب کہ آج دوپہر تک فیصلہ ہوجائے گا۔

قبل ازیں بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان تائم نے دعویٰ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا اور میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قواعد کے مطابق میچ ریفری براہ راست کپتان یا پلیئرز کو ہدایات نہیں دے سکتا، میچ ریفری صرف ٹیم منیجر کو پیغام دینے کا پابند ہے۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔

ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق ٹاس کے وقت بھی میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی۔

میچ کے بعد بھی دونوں کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملائے اور بھارتی کھلاڑی سیدھا اپنے ڈریسنگ روم چلے گئے تھے، احتجاجاً قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔

بعد ازاں، پی سی بی نے زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیاکپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ٹورنامنٹ میں مزید میچز نہ کھیلنے کی دھمکی دی ہے۔

Similar Posts