جنوبی افریقا ویمنز نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت 25 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو 46 اوورز میں 313 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستان ویمنز ٹیم پینتالیس ویں اوور میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سدرہ امین نے سیریز میں دوسری لگاتار سنچری بنائی۔ وہ 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ نتالیہ پرویز نے 73 رنز بنائے۔ عمیمہ سہیل نے 43، عالیہ ریاض نے 18 اور رامین شمیم نے 12 رنز بنائے۔
جںوبی افریقا کی طرف سے نادین دی کلرک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ ویمنز کی طرف سے وولوارت اور برٹس نے شاندار 260 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ بنایا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 22 سمتبر کو کھیلا جائے گا۔