ایشیا کپ کا اہم مرحلہ، ویلالاگے والد کی آخری رسومات چھوڑ کر یو اے ای روانہ

ایشیا کپ 2025 سپر فور مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، آج بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

سری لنکا کے اہم آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے میچ میں شرکت کے لیے والد کی آخری رسومات چھوڑ کر یو اے ای روانہ ہوگئے ہیں۔

وہ آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

https://x.com/nibraz88cricket/status/1969266233431507011

یاد رہے کہ 18 ستمبر کو افغانستان کیخلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد میچ کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی خبر دی تھی جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔

ویلالاگے کے والد کی آخری رسومات 21 ستمبر کو کولمبو میں ادا کی جائیں گی۔

Similar Posts