کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس موبائل کو گزرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ کالے کپڑوں میں ملبوس ملزم نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا۔
کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے قبل موٹر سائیکل سوار ملزم موجود ہے، ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے چہرے پر نقاب اور کیپ پہن رکھی تھی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق چہرے پر سفید رومال باندھا ہوا ملزم مرکزی سڑک پر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اس پر بیٹھا ہوا نظر آرہا ہے، مشکوک شخص کبھی سڑک پر کھڑا ہوجاتا ہے اور کبھی موٹر سائیکل پر بیٹھ جاتا ہے۔
ڈبل روڈ پر واقع بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکے سے قبل فوٹیج دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر موٹر سائیکل سوارچہرہ ملزم بے چینی سے اطراف پر نظر رکھے ہوئے ہے، اور جیسے ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزرتی ہے، ملزم ریموٹ سے دھماکا کر دیتا ہے۔
کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے
دریں اثنا کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف متعلقہ ڈیوٹی آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ متعلقہ ڈیوٹی آفیسرکی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل و دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
کوئٹہ: گاؤں میں 7 افراد کے قتل کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا، ملزمان نے لاشیں بھی جلا دیں
واضح رہے کہ کوئٹہ میں گذشتہ روز بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے جائے وقوع پر کھڑی موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔