اسمارٹ ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کے تحت سستی سفری سہولیات اور خود روزگار کیلیے ای۔ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا ہے جس کے تحت 1100 ای ٹیکسی گاڑیاں 5سال کی اقساط پر بے روزگار نوجوانوں لڑکیوں اور افراد کو دی جائیں گی۔
پنجاب حکومت اس میں اپنی طرف سے مجموعی طور پر 3.5 ارب روپے سبسڈی دے گی، یہ گاڑیاں انفرادی طور پر یا کوئی بھی نجی کمپنی زیادہ تعداد میں بھی حاصل کر سکتی ہے۔
اس سکیم کے لیے 5اکتوبر2025 تک لڑکیوں نوجوانوں خواتین ، مردوں اور خواہشمند کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لی گئی ہیں، یہ گاڑیاں شفاف قرعہ اندازی میں دی جائیں گی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ ای ٹیکسی اسکیم ایک بڑا پراجیکٹ ہے اس سے پنجاب بھر میں بے روزگاری ختم ہوگی، شہریوں کو سستی آرام دہ ٹیکسی سہولیات فراہم ہوں گی۔