چارلی کرک کی بیوہ نے مبینہ قاتل کو معاف کردیا

امریکا میں قتل کئے گئے چارلی کرک کی یاد میں تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں غم سے نڈھال ان کی بیوہ ایریکا کرک نے سب کو اشکبار کردیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے شوہر کے مبینہ قاتل کو معاف کرتی ہیں۔

ایریکا نے کہا، ’میں نہیں جانتی کہ چارلی کو کیوں قتل کیا گیا، مگر میں نے اس کے قاتل کو معاف کردیا ہے۔‘

تقریب سے خطاب کے دوران ایریکا کرک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔

امریکی سیاسی کارکن چارلی کرک کے قاتل پر فرد جرم عائد

تعزیتی اجتماع میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور چارلی کرک کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’چارلی کرک امریکا کا ہیرو ہے، اس کی اچانک موت نے سب کو افسردہ کیا۔ ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ امریکی تاریخ میں چارلی کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ چارلی نے نوجوانوں کے لیے عملی زندگی میں کامیابی کا راستہ دکھایا۔ اپنی آخری گفتگو میں وہ پرعزم تھے کہ شکاگو کو جرائم سے پاک کریں گے۔ چارلی نے کہا تھا کہ آٹزم کا حل دریافت کرلیا ہے اور ایک بڑے اعلان کی تیاری کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ 11 ستمبر کو امریکا میں قدامت پسند نظریات کے مؤثر ترجمان، صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ’ ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے ‘ کے بانی چارلی کرک کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Similar Posts