وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بلاول بھٹو مریم نواز کی تعریف کررہے ہیں، آپ ان کو نہیں مانتے؟ کراچی اور سندھ کے لوگ مریم نواز کو مانگتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شرجیل میمن کو جتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ اور کراچی کی فکر ہوتی، سارے پاکستان کو سکھانے کا آپ نے ٹھیکہ لیا لیکن خود نہیں سیکھنا، پیپلز پارٹی نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کوئی کمی نہیں، پنجاب میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے، مریم نواز کی بروقت پلاننگ سے لاکھوں جانیں بچائی گئی ہیں، آپکی پارٹی کے لوگ کہتے رہے بارش بند ہوگی تو باہر نکلیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں چیف منسٹر پنجاب اور ان کی پوری کابینہ سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہے، ایسی مثال سندھ کے پاس ہے تو ضرور سامنے لائیں۔