سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال پاکستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق سال 2025 کے دوران اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔
نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے،
والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ملک گیر پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوگی، جس کے دوران ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گے۔
نیشنل ای او سی پولیو مہم کی کامیابی کے لیے والدین، کمیونٹی، اساتذہ، علما کرام اور میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔