میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف ٹیم میں شامل ہونے والے حسین طلعت کی جگہ حسن نواز کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے۔
حسین طلعت نے بھارت کے خلاف میچ میں 11 گیندوں پر 10 رنز بنائے تھے۔
حسن نواز جو 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریز کی مدد سے 449 رنز بناچکے ہیں، رواں ایشیا کپ میں اب تک کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔
وہ عمان کے خلاف نو، بھارت کے خلاف پانچ اور یو اے ای کے خلاف تین رنز بناسکے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان ٹیم کو فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنی ہوگی بصورت دیگر معاملہ اگر مگر پر منحصر ہوجائے گا۔
پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ سپر فور مرحلے میں ٹاپ ٹو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔