پاکستان پوسٹ اور روس پوسٹ کے درمیان واجبات کا تنازعہ سنگین ہوگیا، پاکستان پوسٹ نے بھی روس کے لیے ہر قسم کی ڈاک اور پارسل بند کردئیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رشین پوسٹ نے ایک ہفتے قبل پاکستان کے لئے تمام اقسام کی ڈاک ترسیل بند کی تھی اور آج پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر انٹرنل پوسٹ سروسز نور الصباح نے روس کیلئے ڈاک کی بندش کا سرکلر جاری کردیا۔
سرکلر میں پاکستان بھر کے ڈاک خانوں کو روس کیلئے تمام اقسام کے پارسل اور خطوط کی بکنگ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈاک ترسیل بحالی کے اقدامات مسائل حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
اس حوالے سے ذرائع پاکستان پوسٹ نے بتایا ہے کہ پاکستان پوسٹ نے تین سال سے روس پوسٹ کے واجبات ادا نہیں کیے۔