ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے پہلے اعلامیے میں رقم منتقلی یا نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو زیادتی اور غیرشرعی قرار دیا تاہم کچھ دیر بعد کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحت جاری کردی۔
کونسل نے تصحیح نامہ کے عنوان وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا ہے کہ آج کے اجلاس کے حوالے سے یہ تاثر سامنے آیا ہے کہ کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں حتمی رائے قائم کر لی ہے، حقیقتاً چند اراکین نے اس پر ابتدائی بحث کی اور جس میں اراکین کے آراء مختلف تھیں۔
وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اراکین نے اس پر اگلے اجلاس میں ماہرین سے مشاورت کر نے کا کہا، چنانچہ فیصلہ ہوا تھا کہ کونسل کے آئندہ اجلاس میں اس پر سیرحاصل بحث کی جائے اور متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے، زیرِ بحث مسئلے پر کونسل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔