جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ پر مشاورت مکمل، اعلان جلد متوقع

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ممکنہ قومی ٹیم کے اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی جب کہ ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ کی منظوری سے رواں ہفتے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف 2 میچز پر مشتمل ہوم ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا تربیتی کیمپ 29 ستمبر سے لاہور میں لگائے جانے کا امکان ہے۔

لاہور میں جاری ریڈ بال کرکٹرز کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ بھی ایک سیشن کے بعد ختم ہوگیا ہے، کیمپ میں صرف ٹیسٹ میچز کے لیے ممکنہ کھلاڑی مدعو کیے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف برابررہنے والی سیریز کے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلی نہیں کی جائیں گی، اب منتخب ہونے کی صورت میں کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ٹیم میں جگہ نہ پاسکنے والے حنیف محمد ٹرافی کے میچز کھیلیں گے۔

اس کیمپ میں بابراعظم، عبدااللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس،کامران غلام، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، ساجد خان اور شمائل حسین شامل تھے۔


AAJ News Whatsapp

جنوبی افریقا کی ٹیم سات اکتوبر کو پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جب کہ دوسراٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

مہمان ٹیم کو ہرانے کے لیے اسپن اسپئین ٹریک تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی، کپتان شان مسعود اور ہیڈ کوچ اظہرمحمود نے ممکنہ کھلاڑیوں پر بات چیت کے بعد فہرست تیار کرلی ہے۔

حتمی اسکواڈ کے اعلان سے پہلے پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری لی جائے گی، جس کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

Similar Posts