کراچی، سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فراڈ، جوئے میں ملوث ملزم گرفتار

نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نےکارروائی کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعےآن لائن فراڈ اور جوئے کا دھندہ چلانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فراڈ اور جوئے کا نیٹ ورک بےنقاب کیاگیا اور پی ای سی ایچ ایس میں کی گئی کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزم ساگر کمار جوئے کی ویب سائٹس چلانے میں ملوث ہے اور سائبر اسپیس کے ذریعے آن لائن سٹہ بازی کرائی جاتی تھی۔

این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے قبضے میں لیے گئے موبائل اور دیگر آلات سے میچزکے دوران سٹے بازی کے شواہد بھی ملے ہیں اور ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Similar Posts